شاہد آفریدی نے بھی دوبارہ لیگ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاہین آفریدی کے بعد سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیگ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیتنے کے بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ٹورنامنٹ انتظامیہ اور سرکاری حکام کا شکریہ ادا کیا اور دوبارہ لیگ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس سے قبل شاہین آفریدی نے 18 مارچ کو پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹوئٹر پر ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ لیجنڈز لیگ کے فائنل سے قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہینوں نے ٹائٹل جیت کر ہمیں چیلنج کیا ہے، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں ہیں، فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔