آرمینیا کو ترکی کے ہاتھوں 1-2 سے شکست :یوروکپ کوالیفائرز
Vizgan Sargsyan: یوروکپ کوالیفائرز کے اہم میچ میں ترکی نے آرمینیا کو ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے شکست دی۔
ویزگان سرگسیان فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ترکی اوزان کبک نے 10ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے خلاف خود ساختہ گول اسکور کیا اور اس طرح آرمینیا کو برتری حاصل ہوگئی تاہم اورکن کوکچو نے میچ کے 34ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
میچ کے 64ویں منٹ میں محمد کریم نے گول کر کے ترکی کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اس دوران آرمینیا نے ترکی کے گول پوسٹ پر حملہ کیا لیکن ناکام رہا۔
گروپ ڈی میں ترکی، آرمینیا، کروشیا، ویلز اور لٹویا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مزید پڑھ: مراکش نے 5 بار کے عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے دی۔
واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے علاقے میں جنگ ہوئی تھی جس میں ترکی نے آذربائیجان کی مدد کی تھی اور جنگ جیت لی تھی جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔
روس نے آرمینیا-آذربائیجان جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے اور نگورنو کاراباخ کا علاقہ آذری فوج کو واپس کر دیا گیا۔