لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی افغانستان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے دفاع میں بول پڑے۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں اظہر علی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے شکست کے بعد سلیکشن پر تنقید شروع کردی ہے۔
یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ شکست کے بعد فوراً ہی انتخاب پر تنقید شروع کر دیتے ہیں کہ پیچھے کی بات کہنا آسان ہے۔ وہ بینچ کی طاقت بڑھانے کی بات کرتے ہیں لیکن وہ صبر بھی نہیں کر پاتے۔ یہ تمام کھلاڑی واپس اچھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
— اظہر علی (@AzharAli_) 25 مارچ 2023
انہوں نے کہا کہ لوگ بینچ کی طاقت کی بات کرتے ہیں لیکن ان میں صبر نہیں ہے۔ ان تمام کھلاڑیوں میں تنازع میں واپسی کی صلاحیت ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یہ کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی پہلی فتح تھی۔