کرن کھیر نے ایک ٹویٹ میں مداحوں اور قریبی دوستوں کو یہ خبر دی ہے کہ وہ کووِڈ میں مبتلا ہیں، ان کا کووِڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تاہم جو لوگ ان سے رابطے میں ہیں وہ اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کرائیں۔
میں نے کوویڈ کے لیے مثبت تجربہ کیا ہے۔ لہذا جو بھی میرے ساتھ رابطے میں آیا ہے براہ کرم اپنا ٹیسٹ کروائیں۔
— کرون کھیر (@KirronKherBJP) 20 مارچ 2023
یاد رہے کہ بی جے پی کی رہنما اور بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بھی گزشتہ 2 سال سے بلڈ کینسر میں مبتلا ہیں جس کے لیے ان کا علاج جاری ہے۔
اپریل 2021 میں، کرن اور انوپم کھیر کے بیٹے سکندر کھیر نے اپنی والدہ کے خون کے کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی۔