Tuesday, June 6, 2023
More
    HomeEntertainmentنوازالدین صدیقی کی سابق اہلیہ اور بھائی کا 100 کروڑ ہرجانے کا...

    نوازالدین صدیقی کی سابق اہلیہ اور بھائی کا 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

    بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنی سابق اہلیہ اور اپنے بھائی کے خلاف 100 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجرنگی بھائی جان اور گینگ آف واسی پور سے شہرت پانے والے نوازالدین صدیقی نے اپنی سابق اہلیہ عالیہ پانڈے اور شمس الدین کے خلاف جھوٹے الزامات کے ذریعے ہراساں کرنے اور ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق اہلیہ اور بھائی کو حکم دیا جائے کہ وہ سوشل میڈیا پر ان پر کوئی بے بنیاد الزام نہ لگائیں بلکہ اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز ہٹا کر تحریری معافی نامہ جاری کیا جائے۔

     

    نوازالدین صدیقی نے اپنی درخواست میں اپنے بھائی پر مالی فراڈ اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی استدعا کی ہے کہ ان کی بیوی کے ساتھ فراڈ کے ذریعے چوری کیے گئے 21 کروڑ روپے واپس کیے جائیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے بھائی اور سابق اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے الزامات کی وجہ سے انہیں 100 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ ہونا چاہیے۔

    RELATED ARTICLES

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Most Popular

    Recent Comments